ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں، عمران اسماعیل کا دعویٰ

کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی اس وقت گروتھ ریٹ 6فیصد تھا، آئی ایم ایف ورلڈ بینک نے تخمینہ اس سال زیرو لگایا ہے، اسحاق ڈار کو معافی مل گئی ہے وہ فنانس منسٹر بنیں گے۔

انھوں نے کہا کہ شہباز نواز سے ملکر باہر آئے تو شہباز کا منہ لٹکا ہوا تھا کیونکہ وہ مفتاح اسحاق ڈار کے ترجمان تھے،سابق گورنر سندھ نے دعوی کیا کہ اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں، شہباز کو بتادیا گیا ہے آپ صرف دنیا بھر میں سیر سپاٹے کریں۔

سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہو آپ گوروں کی منتیں کررہے ہیں، باہر سے سیلیبریٹیز یہاں مدد کرنے آرہے ہیں، تمام معاملات اسحاق ڈار ایک مفرور شخص دیکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں