ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے بچا رہا ہے، فلسطینی صدر

 غزہ:فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے کون بچا رہا ہے؟ اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو احتساب سے بچا رہا ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارا احتساب ہوتا ہے، اسرائیل انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنوں پر حملے کرتا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ اپنے قیام سے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کیے،  فلسطین کے 529علاقے تباہ کر کے قبضہ کر لیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں