ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکسچینج کمپنیوں سے 2 ہزار ڈالر کی خریدو فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی، اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 2 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکائونٹ سے ہو گی۔
اسٹیٹ بینک کے نئے ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز میں درج کیا جائیگا تاہم ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہوگی۔
مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی اور ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کے لیے ایکسچینج کمپنیز کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے، نئے ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں