ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں ایک دن میں موسلا دھار بارش یا آسمانی بجلی گرنے سے 36 افراد ہلاک

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش یا آسمانی بجلی گرنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے اعلان کیا کہ شمالی  صوبے  اتر پردیش میں مسلسل بارشوں کے باعث مکانات منہدم ہونے کے نتیجے میں تقریباً 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبے  بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ پانچ دنوں میں  صوبے  میں آسمانی بجلی گرنے سے 39 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں تو صوبائی  حکومت عوام کو  طوفان کے دوران اپنی حفاظت کو کس طرح ممکن بنا سکنے کی ایک گائیڈ لائن بھی جاری کی ہے۔

جون سے ستمبر تک کے دورانیہ میں  مون سون کے موسم میں آسمانی بجلی گرنے  کے واقعات  ملک بھر میں کافی  عام ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں