ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے  کے خلاف درج

اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز  کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کی مدعیت میں ملزم شاہنواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ملزم کی ماں نے قتل سے متعلق آگاہ کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم کا اہلیہ سارہ انعام سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر ملزم نے اسے ڈمبل مار کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزم نے بیوی کو ڈمبل کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نشاندہی کرتے ہوئے اپنے گھر کے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی، جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ جب کہ آلہ قتل بھی ملزم کے بیڈ روم سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ آلہ قتل پر مقتولہ کا خون اور سر کے بال بھی لگے ہوئے تھے۔ 37 سالہ سارہ انعام کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 23 ستمبر بروز جمعہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا تھا۔ بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینیر صحافی ایاز امیر نے کہا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں