ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے: سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ او آئی سی شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں اپنے رابطوں کے  دائرہ کار  میں  سیکرٹری جنرل طحہٰ نے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  صدر ایرسین تاتار، کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر ال   محمد صباح اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی  سے ملاقات کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طحہ نے قبرص میں مسلمانوں کی صورتحال پر شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے صدر تاتار سے بریفنگ حاصل کی اور او آئی سی کے متعلقہ فیصلوں کے مطابق شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

بتایا گیا کہ طحہ نے کویتی وزیر خارجہ صباح کے ساتھ فلسطین کاز اور علاقائی پیش رفت اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریتنو مرسودی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اولو نے جمعہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے سالانہ رابطہ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک سے شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں