ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی

میڈرڈ: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ میں رونالڈو زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گول کرنے کے لیے ہیڈ کرنے کی کوشش میں رونالڈو جمہوریہ چیک کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکراگئے۔

دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور زخمی ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

بعدازاں رونالڈو نے روئی سے خون صاف کرواکے کھیل جاری رکھنے کو ترجیح دی۔پرتگال کے فٹبالر کی یہ ہمت اور کھیل کے لیے محبت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں