ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے مدعو کرلیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے تحفظات سے دور ہونے کے بعد حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے با ضابطہ طور پر  دعوت دی ہے۔

صدر کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب سے متعلق وفاقی حکومت، اتحادی جماعتوں اور دفترِاسپیکرمیں طویل مشاورت ہوئی۔ حکومت نے صدرمملکت کوخطاب کی دعوت دینے سے قبل دیگر متبادلوں پربھی غورکیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت کوخدشہ تھا کہ صدر اپنے خطاب میں سیاسی تناظر میں الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت صدر مملکت کو تحریری  طور پر جبکہ صدر مملکت فی البدیہہ خطاب  کرنے پر  غور کررہے تھے۔

قومی اسمبلی کے آئینی اور قانونی ماہرین نے وفاقی حکومت کو حکمت عملی سے آگاہ اور خطاب کے بارے میں قائل کیا۔

باور رہے کہ صدر مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب نئے پارلیمانی سال کے لئے لازمی  ہے ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں  بلایا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں