ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف بھی پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف بھی پاکستان واپس آرہے ہیں۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو سہولت کاری آج بھی عمران خان کو حاصل ہے اور اگرنواز شریف کے سامنے وہ رکاوٹیں نہ ہوتیں تو وہ بہت پہلے واپس پاکستان آجاتے۔ عمران خان2018میں ترلوں اور منتوں سے وزیر اعظم بنا تھا آج بلیک میل کر کے وہی مطالبہ اور خواہش کرتا ہے کہ اُس طرح کی سپورٹ اس کو دوبارہ مل جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات سیدھی سی ہے کہ اگر وہ اُس طرح کی حمایت کا مطالبہ نہیں کرتا اور انقلابی بنتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے عوامی سپورٹ حاصل ہے تو پھر نومبر کی تعیناتی کا ذکر بار، بار کیوں کرتا ہے۔عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے آٹھ سال بعد فیصلہ دیا ہے اور لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا اس فیصلے پر عملدرآمد میں مزید آٹھ سال لگیں گے اور میں بھی اسی حوالہ سے سوال کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار میاں جاوید لطیف نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں