ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسی انداز سے کھیلے تو آسٹریلیا میں جو ہونا ہے اسے برداشت نہیں کر سکتے، یونس خان

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے سابق کھلاڑیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حالیہ قومی اسکواڈ پر کی جانے والی تنقید پر بات کی ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار قومی اسکواڈ میں تبدیلی کا رونا روتے ہیں، ہم اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی تبدیلی کر چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے خود کو اور پورے پاکستان کو شرمندہ نہ کرے کہ ہم دو دن پہلے اچانک تبدیلی کر دیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال سے ہمارے پاس اب یہی پلیئرز ہیں اور ہمیں انھیں کھلاڑیوں کو استعمال کرنا ہے کہیں اور سے کھلاڑی نہیں آسکتے، یہ بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ہمیں کچھ قربانیوں کی ضرورت ہے، کچھ نمبرز آپ نے اوپر نیچے کرنے ہوں گے جو کہ پلیئر خود کر سکتا ہے، کھلاڑیوں کو اپنا اسٹائل چینج کرنا ہوگا، انہیں 24 سے 25 کروڑ عوام کے لیے اور ملک کے لیے کھیلنا ہوگا جو کہ آپ کو دیکھ رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا پاکستان ٹیم کو کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

 یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایک ہی اسٹائل سے کھیلتے رہے تو جو آسٹریلیا میں جاکر ہونا ہے اسے ہم برداشت نہیں کر سکتے ، اس سے پہلے ہمیں کوئی ایسی حکمت عملی بنانا ہوگی جس سے ہم کم ازکم ورلڈکپ کے فائنل تک پہنچ جائیں لیکن اس سے بعد سب کچھ قسمت کا گیم ہے کیونکہ لک سے آپ ورلڈ کپ کا فائنل بھی جیت سکتے ہیں،یونس خان کا کہنا تھا کہ اب اس معاملے پر پی سی بی کو کام کرنے اور سوچنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں