ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز کی والدہ نے درخواست ضمانت دائر کردی

اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ نے اسلام آباد کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

معروف صحافی ایازامیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ نے بیرسٹر حسنات گل کے ذریعے اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست گزار ثمینہ شاہ نے بتایا کہ کئی سال سے اسی فارم ہائوس کی رہائشی ہوں، میرا نام مقتولہ کے چچا اور چاچی نے نامزد کیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شاہنواز نے صبح 9 بج کر 12 منٹ پر بذریعہ فون قتل سے آگاہ کیا، خبر ملتے ہی کمرے کی طرف دوڑی تب تک سارہ فوت ہوچکی تھی۔

ثمینہ شاہ نے درخواست میں بتایا کہ شاہنواز کو کمرے میں ہی رہنے کو کہا اور ایاز امیر نے پولیس کو قتل کے حوالے سے آگاہ کیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس چند منٹوں میں ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا واقعے سے تعلق ہے نہ ہی میں چشم دید گواہ ہوں، مجھے صحت کے بھی مسائل ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں