ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش بورڈ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کا خواہاں

 لاہور: انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے دوران انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کی۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈپٹی چیئرمین نے اس ملاقات میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں پاک بھارت تاریخی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کریں، پاک بھارت میچز بہت پیسہ لے کر آتے ہیں۔

انگلش بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ میچز برمنگھم اور ایجبسٹن کے اسٹیڈیم میں کھیلے جاسکتے ہیں۔ ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین نے واضح کیا کہ انگلینڈ کی سر زمین پر پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں