ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی میں بہت جلد کمی آئے گی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا ہے کہ بہت جلد مہنگائی میں کمی آئے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں نظرثانی کی درخواست بھی دائر کریں گے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے قبول ہوگا، عدالت کے رویے سے ہر شہری کو مطمئن ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی، ان کے پاکستان پہنچتے ہی روپے کی قدر بہتر ہونا شروع ہو گئی، مہنگائی کی موجودہ صورتحال کی وجہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے ہیں۔

صحافی کے مہنگائی سے متعلق کئے گئے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ یقینا مہنگائی میں کمی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں