ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر

ریاض:  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیر اعظم مقرر کر دیے گئے۔ سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جمہوری نظام کے نفاذ کے حوالے سے مملکت کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا، سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کر دیا۔

سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کا تقرر کیا گیا ہے۔ مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کر دیا۔

شاہی فرمان کے مطابق سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے، سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کے بعدسعودی کابینہ میں بھی رد و بدل کیا جائے گا۔

The post ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں