ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر، 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہوگی

کوئٹہ: ملک میں ربیع الاول 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا،یکم ربیع الاول 28ستمبر بدھ کے روز ہوگی۔

پیر کومرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں جس کے بعد اعلان کیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی اور 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں