ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلوریڈا،طوفان سے معمولات زندگی تباہ، ایمرجنسی نافذ، اسکول اور ایئرپورٹس بند

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان آئن نے معمولات زندگی مفلوج کر دیئے، اسکول اور ایئرپورٹس بند کر دیئے گئے۔

حکام کے مطابق فلوریڈا میں اتنا شدید طوفان 100 سال کے دوران بھی نہیں آیا، انتظامیہ نے 20لاکھ شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 5ہزار نیشنل گارڈز کو الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

فلوریڈا سے قبل طوفان نے کیوبا میں تباہی مچائی، طوفان سے سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑگئیں، 200کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا، 10لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں