ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، بلاول بھٹو

واشنگٹن:وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فارن پالیسی میگزین   کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، بھارت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش نہیں کی، ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، پرامن افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، جمہوریت جیسی بھی ہو آمریت سے بہتر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں