ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: صدر شی کا صدر پوتن کے ساتھ اظہارِ تعزیت

چین کے صدر شی جن پنگ نے، روس کے شہر ازیوسک میں ایک اسکول پر مسلح حملے کی وجہ سے، صد ولادی میر پوتن کے ساتھ  اظہارِ افسوس کیا ہے۔

پیغام میں شی نے واقعے پر افسوس  کا اظہار کیا اور چین حکومت اور عوام کی طرف سے ہلاک ہونے والوں  کے عزیز و اقارب کے ساتھ  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل،  روس کے علاقے اُڈمرتیا کے شہر ازیوسک  میں واقع 88 نمبر اسکول پر ایک نامعلوم مسلح شخص نے حملہ کیا۔ حملے میں 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 14 بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں