ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 1624 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1850روپے اور 1586روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 43ہزار700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر ایک لاکھ 23ہزار200 روپے کی سطح پر آگئی۔

 تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں