ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان وزیر نے پروفیشنل باکسنگ کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے سومفوٹ سیسا کو شکست دے کر ورلڈ یوتھ ٹائٹل حاصل کرلیا اور پروفیشنل باکسنگ کا ورلڈ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق بنکاک میں ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے مقابلے میں 22 سالہ عثمان وزیر نے اپنے 23 سالہ ٹاپ رینک حریف پر پہلے راؤنڈ میں ہی دباؤ ڈالنا شروع کیا اور آخر تک اپنی برتری برقرار رکھی۔

عثمان وزیر نے دائیں اور بائیں دونوں جانب سے زوردار مکوں بارش کی، جس کے نتیجے میں سومپوٹ سیسا چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئے۔

Image

خیال رہے کہ نوجوان باکسر عثمان وزیر اس سے قبل اپنی 8 پروفیشنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر اس جیت کے بعد ڈبلیو بی او کی ویلٹر ویٹ عالمی درجہ بندی میں بھی آ گئے ہیں۔

Image

عثمان وزیر نے رواں سال جون میں اپنے حریف فاٹیفن کرونگ لانگ کو اپنے آبائی شہر گلگت بلتستان میں سخت مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

اس مقابلے میں کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشین ویلٹر ویٹ چمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

The post عثمان وزیر نے پروفیشنل باکسنگ کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں