ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہ  اکتوبر کو ترک ورثے کا مہینہ ہے : مئیر موریل باؤزر

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میئر موریل باؤزر نے  ماہ  اکتوبر کو "ترک ورثے کا مہینہ” قرار دیا ہے ۔

موریل باؤزر نے اپنے دستخط کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ 11 سال قبل بھی  ماہ  اکتوبر کو  "ترک ورثے کا سال” قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، ترک اور غیر ترک امریکیوں کے درمیان ایک پل قائم کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  اور امریکہ ہمیشہ مضبوط اتحادی رہے ہیں، باؤزر نے کہا، "واشنگٹن میں ترک نژاد امریکیوں نے ہمارے معاشرے کی تعلیم، ثقافت، معیشت اور شہری ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 مئیر   باؤزر نے کہا کہ 20 ہزار سے زیادہ ترک نژاد امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور آس پاس کی ریاستوں میں رہتے ہیں انہوں نے  انقرہ اور واشنگٹن "سسٹر سٹیز قرا دیا ہے۔

واشنگٹن ہر  ماہ  اکتوبر میں امریکن-ٹرکش ایسوسی ایشن (ATA-DC) کے زیر اہتمام ترک فیسٹیول کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

اس سال 20ویں مرتبہ منعقد ہونے والا ترک فیسٹیول 16 اکتوبر کو پنسلوانیا ایونیو میں منعقد ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں