ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقدمات سیاسی تھے، مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا، نواز شریف

لندن: ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔

نواز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے، مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا اللہ نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا، 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی۔قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا یہ چاہتے تھے کہ میں سزا سن کر پاکستان نہ آوں، بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں ایک دن ملک سے باہر رہنا بھاری ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں