ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی

لاہور:پاکستان نے سات میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 140 رنز بنا سکے۔ کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی تھی۔

انگلش ٹیم میں 4 جبکہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،گرین شرٹس کی جانب سے  آل راؤنڈر عامر جمال انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

عثمان قادر،خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آج آرام دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں