ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کی یونانی قبرصی انٹظامیہ پر ہتھِاروں کی پابندی کے خاتمے پر چاوش اولو کا شدید ردِِ عمل

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے  امریکہ  کی طرف سے یونانی قبرصی انتظامیہ پر ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کہا ہے کہ  ہم امریکہ کے اس فیصلے کا ٹھوس  جواب  دیں گے۔ اگر آپ  کشیدگی کو ہوا دینا چاہتے ہیں تو  ہم جزیرے پر وہی  کچھ کریں گے جو ہمارے لیے ضروری ہوگا۔

موعلا میں اپنے بیان میں، چاووش اولو نے کہا کہ امریکہ قبرص میں برسوں سے توازن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور یہ کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ صورتحال بدل  چکی ہے  اور  امریکہ اب کھل کر یونان کا ساتھ دے  رہا ہے۔

وزیر  خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ ترکی امریکہ کے اس فیصلے کا ٹھوس اقدامات  کرتے ہوئے ہی جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ  علاقے میں  کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا  ہے تو   ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے اور جزیرے میں ہو کچھ کریں گے جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں