ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باہر کے فتنے اتنے خطرناک نہیں، جتنے اندر کے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد: جے یو آئی(ف ) کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے  دوٹوک طور پرواضح کیا ہے کہ جو بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا وہ بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالے گا،مسلمان کی شناخت یہی ہونی چاہیے کہ وہ فلسطین کی آزادی کی بات کرے ، باہر کے فتنے اتنے خطرناک نہیں ہوتے جتنے اندر کے ہوتے ہیں  ،ٹرانس جینڈر بل پر علما اور ماہرین کی آرا سے ترمیمی بل سینٹ میں پیش کردیا ہے ،ہم جس محاذ پر ہیں اس پر آپ کا تعاون چاہئے ۔

 ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو کنونشن سنٹر میں  رحمة اللعالمینۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ رسول اللہۖ تمام کائنات کے لئے رحمة العالمین ہیں ۔مسلمان کی رسولۖ سے محبت کی کوئی حد نہیں ۔آج آپ علیہ السلام اتنی بڑی امت کے ساتھ زندہ ہیں کہ یہ اعزاز کسی اور امت کو حاصل نہیں ۔یہ ایک زندہ امت ہے ۔ایسی کانفرنسیں ہونگی تو نہ قادیانیت اس کا کچھ بگاڑ سکی ، نہ کوئی اور دجال ۔

فضل الرحمن نے کہا کہ سادہ لوحی میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ہم ان سازشوں کو جانتے ہیں اور ایسا جانتے ہیں کہ کوئی مولوی بھی آپ پر پردہ نہیں ڈال سکتا ۔یہ مذہب کا نہیں مذہب اسلام کا دشمن ہے ۔ باہر کے فتنے اتنے خطرناک نہیں ہوتے جتنے اندر کے ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی عدالت میں قادیانی کو غیر مسلم قرار دیا گیا ۔ قادیانیوں کو مرکز برطانیہ اور اسرائیل میں ملا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہم نے شرح صدر سے فیصلے کئے اس میں کسی اضمحلال کی گنجائش نہیں ۔ جو جنگ شروع کی ہے وہ جاری رہے گی ۔جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالے گا ۔مسلمان کی شناخت یہی ہونی چاہیے کہ وہ فلسطین کی آزادی کی بات کرے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں