ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان اشتعالی طرزعمل سے باز آ جائے، ترکیہ مسئلے کے پُرامن حل کے حق میں ہے: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکیہ، بحیرہ ایجئین میں درپیش مسئلے کے پُرامن حل کے حق میں ہے۔

ضلع شرناک میں آقار نے حالیہ دنوں میں یونان کی طرف سے اٹھائے گئے اشتعالی اقدامات کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم چاہتے ہیں کہ یونان اس طرزعمل سے باز آ جائے اور مسئلے کو پُر امن طریقوں سے حل کر لیا جائے۔ اس کے لئے چاہیں تو وہ یہاں آ جائیں اور اگر چاہیں تو ہم یونان چلے جاتے ہیں لیکن جیسے بھی ہو ان مسائل کو حل کر لیں۔ ترکی کسی کے لئے بھی خطرہ نہیں ہے۔ درپیش تناو سے سب سے زیادہ نقصان یونانی عوام کو پہنچ رہا ہے”۔

بیان میں عراق میں جاری آپریشن کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ "ترک مسلح فورسز نے 27 ستمبر کو عراق کے شمال میں سرحد سے  140 کلو میٹر  اندر  آسوس کے علاقے میں  دہشت گردوں کی16 غاروں، نام نہاد کمانڈ  آفس اور پناہ گاہ کو نشانہ بنایا  ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں