ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ نے یوکیرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کو مسترد کر دیا

ترکیہ نے روس کے یوکیرین کے بعض علاقوں کے الحاق کو مسترد کر دیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے اس معاملے پر ایک تحریری بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ  نے سال 2014 میں منعقد ہونے والے ناجائز  عوامی ریفرنڈم کے ذریعے کریمیا کے  روس سے الحاق کا تسلیم نہیں کیا تھا  اور ہم  یوکیرین کی زمینی سالمیت، خود مختاری اور حاکمیت   کی بھر پور  حمایت  کا ہر  موقع  پر اظہار کرتے چلے آئے ہیں۔  لہذا 2014 میں   پیش کردہ  اس موقع کی روشنی میں ہم روس کی جا نب سے یوکیرین   کے دونیستک ، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریا علاقوں کے الحاق کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ فیصلہ، جو کہ بین الاقوامی قانون کے قائم کردہ اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسے قبول کرنا نا ممکن ہے ۔ تیزی سے سنگین جہت اختیار کر نے والی جنگ کو  منصفانہ امن کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی حمایت  کا اعادہ کرتے ہیں۔”

کریمیا کے بعد روس نے دونیتسک، لوہانسک،خیرسون اور زاپوریا کے علاقوں کا الحاق کرتے ہوئے  یوکرین کا تقریباً 15 فیصد حصہ اپنی سرزمین میں شامل کر لیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں