ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد 

اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ۔

ہفتہ کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے کیس میں التو اکی درخواست جمع کروائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر التوامانگنے پر ایک بار پھرجرمانہ عائد کردیا۔عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلا کی جرح موخر کردی گئی۔عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے کیس کی سماعت کے لیے آئندہ تاریخ22 اکتوبر مقرر کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں