ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری ٹائم سکیورٹی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 16 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی:میری ٹائم سکیورٹی کی جانب سے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 16 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کی ہے ۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں غیرقانونی شکارکرنے والے 2 بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ بھارتی کشتیوں پرسوار 16ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا گیا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ماہی گیرعملے کو پاکستانی قانون اورسمندر میں اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد پکڑے گئے ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں