ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھٹا T20: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی فتح،سیریز 3-3 سے برابر

لاہور:7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔

پاکستان نے 170 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے انگلش بیٹرز نے صرف 14 ویں اوورمیں پورا کرلیا، فل سالٹ نے جارحانہ رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا،محمد رضوان اور حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار احمد نے 31 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں