ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسافروں کے لئے دوران سفر ماسک کی پابندی کو ختم کردیا گیا

کراچی: ملک میں کرونا وبا کے کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے فضائی مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کووڈ کیسز میں کمی کے باعث ڈومیسٹک، انٹرنیشنل فلائٹس پرماسک پروٹوکول میں تبدیلی کی ہے، نئے پروٹوکول کے مطابق اب مسافروں کے لئے دوران سفر ماسک کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز کو فیس ماسک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75 کیسز سامنے آئے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 11 ہزار 718 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فی صد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں