ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت میں کابینہ کے تمام وزرا مستعفی

کویتی حکومت کے تمام وزرا نے اپنا استعفی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو پیش کردیا ہے  جو کہ  مملکت کے وزیراعظم بھی ہیں۔

یہ اعلان نائب وزیر اعظم، وزیر تیل، وزیر مملکت برائے کابینہ امور اور قائم مقام وزیر مملکت برائے قومی اسمبلی امور ڈاکٹر محمد الفریس نے  قصرِسیف میں منعقدہ کابینہ کے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد کیا۔

ڈاکٹر محمد الفریس نے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ کویت کے آئین کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کابینہ نے اپنا استعفیٰ امیر کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزراء نے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں قومی اسمبلی سے 17ویں قانون سازی کی مدت کا پہلا باقاعدہ اجلاس 11 اکتوبر کو بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو خواتین کے منتخب ہونے کے بعد  حزب اختلاف نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی۔

گزشتہ دس سالوں کے دوران کویت میں ہونے والا یہ چھٹا انتخاب ہے، کویت واحد خلیجی ریاست ہے جہاں ممکمل طور پر منتخب پارلیمان موجود ہے، اس سے قبل ارکان پارلیمان اور حکومت کے درمیان تنازعات کے بعد جون میں کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پارلیمان تحلیل کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں