ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاز کے سی ای او کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کو ا کروڑ کا چیک پیش

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمدعبدالشکور کو جاز کے سی ای اوعامر ابراھیم نے سیلاب متاثرین کے لیے اکروڑ کا چیک پیش کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے  جاز کے سی ای او عامر ابراہیم سے 1 کروڑ روپے کا  چیک وصول کیا ہے جوکہ جاز کے ملازمین کی جانب سے  سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کوششوں کے اقدام  میں رضاکارانہ شراکت ہے۔ یہ اقدام جاز کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لیے مختص 1 ارب  روپے کی امداد کے وعدے کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر محاز پر کام کیا  ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار وں نے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی دیکھ بھالی کے ساتھ میڈیکل ،خشک راشن اور ریسکیو آپریشن میں بھی حصہ لیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں