ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر کے عمرہ زائرین کو سعودیہ میں 3 ماہ تک قیام کی سہولت

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ازبکستان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرانا ممکن ہوگیا ہے۔پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔

 ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ ان کا دورہ ازبکستان دونوں ملکوں کے منفرد، تاریخی تعلقات کا حصہ ہے۔اس موقع پر حج وعمرے سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

سعودی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حج موسم میں ازبکستان سے تقریبا 12 ہزار افراد حج پر آئے تھے۔ کورونا وبا ختم ہونے کے بعد حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 36 ہزار سے زیادہ افراد عمرے پر آئے ہیں۔ بیشتر نے مسجد نبوی کی زیارت کی، مدینہ منورہ کے تاریخی اور مذہبی مقامات بھی دیکھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں