ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے کر دیا گیا ۔

میڈیا رپوٹر کے مطابق پٹرول سپر 98  جو ستمبرمیں 3.41  درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا جو یکم اکتوبر سے کمی کے بعد 3.03 درہم میں فروخت ہوگا۔

سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.30 درہم میں فروخت ہورہاتھا ،نرخ میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے 2.92 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔

ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.22 درہم تھا، اب اکتوبر میں کم کرکے 2.85 درہم کیے گئے ہیں۔ ستمبر میں ڈیزل 3.87 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھااور اب ڈیزل کی نئی قیمت 3.76 درہم مقرر کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں