ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل

برسلز: نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیمان پر قبضے سے ظاہر ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف ارادتا کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں