ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپورٹڈ حکومت کا مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا،شیخ رشید

 راوالپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، عمران کی احتجاج کیلئے کال ناگزیر اورتاخیرکی گنجائش نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت کا مسئلہ اپنے  کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا، مفتاح اسماعیل کو رشتے دار سے تبدیل کرواناتھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نے اپنا کام نکلوانا ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے،عمران کی احتجاج کیلئے کال ناگزیر اورتاخیرکی گنجائش نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں