ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے، بابر اعظم

لاہور:قومی کپتان بابر اعظم   نے کہا ہے کہ ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی )پوڈکاسٹ کی 41ویں قسط جاری کی گئی ہے، پوڈ کاسٹ میں 17سال بعد ہونے والی سیریز کے حوالے سے کپتان بابر اعظم اور  انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر  کے بیانات شامل ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے  دیے گئے بیان میں قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی،  انگلینڈ  ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے، میچز بہت ٹف ہوئے اور انہی مشکل میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھرپور تیار ہوئی۔

 بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے میچز آخری گیند تک گئے ہیں،کلوز میچ سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے اور اس سیریز سے ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا موقع ملا

انہوں  نے کہا کہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے تاکہ پلیئنگ الیون اور پنچ اسٹرنتھ کا اندازہ لگایا جاسکے، دن بدن ٹیم میں بہتری آتی جارہی ہے، بولنگ پہلے بھی بہترتھی مزید بہتر ہوتی جارہی ہے۔

کپتان نے اپنی گفتگو میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ کھلاڑیوں کو ایک میسیج دیتا ہوں کہ اپنا100فیصد دیں،  نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں  لیکن کھلاڑی 100فیصد دے رہے ہیں، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لیے  بہت اچھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں