ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے 16 پیسے سستا

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انٹر بینک میں پیر کو ڈالر 1 روپے16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسےکا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے بعد سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہی نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں