ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں تین الگ الگ خودکش حملوں میں 12 افراد ہلاک

صومالیہ میں بموں سے بھری گاڑیوں کے تین الگ الگ خودکش حملوں میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

ہیران کے گورنر علی جایتے عثمان نے  کہا ہے کہ  ہیران کے علاقائی انتظامی مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے تین الگ الگ حملے کیے گئے۔

عثمان نے بتایا کہ بم زدہ گاڑیوں کے حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔

انہوں نے  کہا  کہ ہیرشابیل صوبے کے وزیر صحت اور ہیران کے نائب گورنر انچارج فنانس بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل  ہیں ، عثمان نے  کہا  کہ دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی  سنی  گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ  حملے صومالی فوج اور امریکی افواج کی طرف سے ہیران کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے بعد ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں