ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعفوں کی منظوری کیلیے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: استعفوں کی منظوری متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے وہ استعفے منظوری سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، اسپیکر تحقیق کرلے کہ جنہوں نے استعفے دیے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت دیئے؟۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق پٹیشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا۔

پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ پٹیشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر مؤثر نہیں رہا۔شکور شاد کا استعفی منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی اسپیکر نے سنے بغیر منظور کر لیا۔شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ ان کا استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں