ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین سال بہادری کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت کا مقابلہ کیا،مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے ملوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تین سال بہادری کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقابلہ کیا۔ 

ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے بدھ کے روز لندن روانگی کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

 واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز ہی لاہور ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے اپنا پاسپورٹ تین سال بعد واپس وصول کیا تھا۔ 

مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنی والدہ، دادا اور دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ قطر لندن روانہ ہوئی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمدنواز شریف بھی مریم نواز شریف کے ہمراہ واپس پاکستان آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں