ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے این ٹی ایس پاس اُمیدواروں کو آفرآرڈرجاری کیے جائیں، محمد حسین محنتی 

کراچی: امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر این ٹی ایس پاس 2013 والوں کے مطالبات تسلیم کرے اور انکو آفر آرڈر جاری کرے۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ IBA میں فیل والوں کو آفر آرڈر جاری کررہی جبکہ این ٹی ایس 2013 والے 60 سے 97 والے انتظار میں ہے۔ایک سندھ تو ایک نظام ہونا چاہئے اس لیے سندھ کے تمام ا±میدواروں کے لیے ایک ہی پالیسی ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی پریس کلب پر محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کے لیے آئی بی اے کے ذریعے 33 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس پاس 2013 والوں نے گزشتہ 10 سالوں سے سندھ ہائی کورٹ میں ہزاروں پٹیشن دائر کی گئیں ہیں جن کے فیصلے بھی سندھ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں جاری کرچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرٹ کا قتل اوراقرباپروری کی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی سندھ کا محکمہ تعلیم تباہ ہے ،کرپشن کے سب سے زیادہ مقدمات بھی اسی پرچل رہے ہیں،تعلیم کی بھتری بچوں کے مستقبل کی خاطرمحکمہ کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں