ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو فون، آصف علی زرداری کی خیریت دریافت

اسلام آ باد : وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کر کے اپنے علیل والد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔

 وزیراعظم نے پاکستان کے سابق صدر کی جلد صحت یابی اور مکمل صحت کے لیے دعاوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری سے بات کی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران انہوں نے زرداری صاحب کی جلد صحت یابی اور مکمل صحت کے لیے اپنی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں