ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سیلیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی میں اوپن ٹرائلز منعقد

کوئٹہ(  رپورٹ: مقصود احمد)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سیلیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی غوث بخش رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں اوپن ٹرائلز منعقد کئے گئے.

منعقدہ ٹرائلز میں آل پاکستان چیف منسٹر ہاکی گولڈ کپ کیلِّئے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے علاوہ  دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا. اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن رحیم خان, سابق انٹر نیشنل لئیق لاشاری موجود تھے.

مزکورہ ٹرائلز میں دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی. تمام کھلاڑیوں کو مکمل کٹ کے ساتھ ٹرائلز میں حصہ لینے کی ہدایات تھیں. منتخب کھلاڑیوں کا اعلان انکی پرفارمنس اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا.

 پی ایچ ایف کے زیر اہتمام رواں ماہ منتخب کھلاڑیوں کے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے وزارت کھیل و نواجوانان امورر حکومت بلوچستان نے ٹرائلز کو کامیاب بنانے میں بھرپور معاونت کی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں