ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق،13زخمی

حیدرآباد میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 11 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم  کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور13 زخمی ہو گئے ،لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی جامشورو نے کہا کہ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ 

جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے بتایاگیا، حادثے کے 4 جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی، 22 سالہ ثمر عباس، مختیار حسین، 40 سالہ ندیم احمد اور 2 سالہ خدیجہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں،زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمان، محمد ظفر، جاوید، حسنین، خاتون راجپوت، نورین راجپوت، راشد، محمد طارق، وسیم، ضمیرہ بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں