ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق  اسرائیلی  وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالت خراب ہسپتال میں داخل

 تل ابیب :سابق اسرائیلی  وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالت خراب ہو نے  کے بعد  ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ 

 غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو دل میں شدید تکلیف کی وجہ سے مقبوضہ سرزمین کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ بن یامین نیتن یاہو کی طبیعت ایسے میں خراب ہوئی اور اسے ہسپتال جانا پڑا کہ جب یکم نومبر کومقبوضہ سرزمین میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 72 سالہ بن یامین نیتن یاہو موجودہ اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپید کو شکست دیکر وزارت عظمی کی گدی پر براجمان ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 اسرائیل کے وزیر خزانہ اور اقتصادی امور آویگدور لیبرمن نے چند روز قبل کہا تھا کہ بن یامین نیتن یاہو انسانیت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ہیں اور وہ اقتدار تک رسائی کیلئے کوئی بھی حرکت کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں