ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا 2 ہفتوں میں چھٹا میزائل تجربہ

  پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ دو ہفتوں کے دوران یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

 تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے۔ 

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل فائرکیے۔ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔

دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔

 شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو علاقے میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔ جنگی مشقوں میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں