ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، شازیہ مری

اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی،عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے۔ عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہے، بے جا لاڈ اٹھانے کی وجہ سے لاڈلے کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، کبھی کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں کبھی کہتے ہیں استعفے نہیں دیئے یہ تماشا بند کرو، اگر استعفے نہیں دیئے تو ضمنی انتخابات میں حصہ کیوں لے رہے ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں