ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیڈ لائن ختم، خیبر پختونخوا میں ٹیچرز کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار اسکول بند

پشاور: ڈیڈ لائن ختم، خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار پرائمری اسکول  بند کر دئیے گئے۔ اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کی منظوری کیلیے 5 اکتوبر تک بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے

  صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دینگے۔ 

صوبائی صدر عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار برسوں سے سکیل اپگریڈیشن کا مسئلہ چل رہا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور وزرا سے کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔پرائمری ٹیچر سکیل 12 پر بھرتی کیا جاتا ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکول کے لیے گریڈ 15 یا 16 پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ان تمام بھرتیوں کے لیے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کے استاد کا گریڈ کیوں کم ہے؟

 دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کیلیے تیاری مکمل ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر اسمبلی چوک میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں